10 جون 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن کاظم جلالی نے کہا ہے کہ تہران بامقصد اور شفاف مذاکرات چاہتا ہے اور کسی بھی قیمت پر نمائشی مذاکرات کا خواہاں نہیں ہے۔

ابنا: کاظم جلالی نے مہر نیوز سے گفتگو میں کہا کہ پانچ جمع ایک گروپ مذاکرات کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کررہا ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ جس بات پر تاکید کی تھی وہ مغرب پر بے اعتمادی اور مغرب کا نمائشی رویہ نیز مذاکرات اور ان کے نتائج پر عمل نہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے استنبول اور بغداد مذاکرات میں نیک نیتی کے ساتھ شرکت کی اور واضح انداز میں اپنے مواقف بیان کئے نیز مذاکرات جاری رکھنے پر مفاہمتی نوٹوں پر بھی دستخط کئے۔ کاظم جلالی نے کہا کہ ماسکو مذاکرات مغرب کے رویے میں سنجیدگي کو پرکھنے کی کسوٹی ہوں گے۔ جلالی نے کہا کہ جو چیز اب تک ہمارے سامنے ہے وہ یہ ہے کہ مغرب مذاکرات میں پیشرفت کا خواہاں نہیں ہے۔.......

/169